البحث

عبارات مقترحة:

الوارث

كلمة (الوراث) في اللغة اسم فاعل من الفعل (وَرِثَ يَرِثُ)، وهو من...

الآخر

(الآخِر) كلمة تدل على الترتيب، وهو اسمٌ من أسماء الله الحسنى،...

الباطن

هو اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (الباطنيَّةِ)؛ أي إنه...

شرح حديث جابر بن عبد اللہ - رضی اللہ عنہما - سے مروی ہے وہ بیان...

جابر بن عبد اللہ - رضی اللہ عنہما - سے مروی ہے وہ بیان کرتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص - رضی اللہ عنہ - آئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: یہ میرے ماموں ہیں۔ اگر کوئی شخص ایسا ماموں رکھتا ہے تو وہ مجھے دکھائے۔

شرح الحديث :

سعد بن ابی وقاص - رضی اللہ عنہ - نبی ﷺ کی مجلس مبارک کی طرف آ رہے تھے۔ جب نبی ﷺ نے انہیں دیکھا تو فرمایا: یہ میرے ماموں ہیں جن پر مجھ فخر ہے۔ کوئی مجھے اپنا ماموں دکھائے تاکہ معلوم ہوجائے کہ میرے ماموں جیسا کوئی ماموں نہیں ہے۔ سعد بن وقاص -رضی اللہ عنہ - قبیلہ بنی زھرہ میں سے تھے اور نبی ﷺ کی والدہ بی بی آمنہ بھی بنی زھرہ سے تھیں۔ سعد - رضی اللہ عنہ - بی بی آمنہ کے رشتہ دار تھے اور ماں کی طرف کے رشتہ دار ماموں ہوا کرتے ہیں۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية