البحث

عبارات مقترحة:

الوتر

كلمة (الوِتر) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، ومعناها الفرد،...

الخلاق

كلمةُ (خَلَّاقٍ) في اللغة هي صيغةُ مبالغة من (الخَلْقِ)، وهو...

اللطيف

كلمة (اللطيف) في اللغة صفة مشبهة مشتقة من اللُّطف، وهو الرفق،...

حکیم بن معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہم پر ہماری بیوی کے کیا حق ہیں؟ آپ ﷺ نے فرمایا: "جب تم کھاؤ تو اسے بھی کھلاؤ، جب پہنو یا یوں فرمایا: "جب تم کماؤ تو اسے بھی پہناؤ، چہرے پر نہ مارو، برا بھلا نہ کہو اور گھر کے علاوہ کسی اور جگہ اس سے علاحدگی اختیار نہ کرو۔"

شرح الحديث :

معاویہ قشیری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے بیوی کے لازمی حقوق کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے انہیں بتایا کیا کہ اس کے لازمی حقوق میں یہ ہے کہ شوہر، اپنی گنجائش اور طاقت کے مطابق، اس کو کھلائے اور پہنائے۔ پھر آپ نے شوہر کو اس بات سے باز رہنے کی تاکید فرمائی کہ وہ بیوی کو چہرہ پر مارے اور اس کے ساتھ سخت گالی گلوچ کرےاور اس سے جدائی اختیار نہ کرے مگر اسی کے گھر میں اور بیوی سے اس کی یہ علاحدگی (بشرطیکہ اس کو سزا و سرزنش کرنا مقصود ہو) صرف بستر سے الگ کرنے تک محدود رہے گی۔ نہ ہی وہ کسی اور مکان میں منتقل ہوگا اور نہ ہی بیوی کو کسی اور گھر میں منتقل کرے گا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية