المحسن
كلمة (المحسن) في اللغة اسم فاعل من الإحسان، وهو إما بمعنى إحسان...
عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتے ہوئے بیان کرتی ہیں کہ میں نے پوچھا کہ اے اللہ کے رسول! ہم سمجھتی ہیں کہ سب سے افضل عمل جہاد ہے، تو کیا ہم جہاد نہ کریں؟ اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ ’’تمہارے حق میں سب سے افضل جہاد ’حج مبرور‘ ہے۔‘‘
عائشہ رضی اللہ عنہا اور ان کے ساتھ موجود خواتین کا خیال تھا کہ سب سے افضل اور سب سے زیادہ اجر والا عمل جہاد فی سبیل اللہ اور دشمنوں کے ساتھ قتال کرنا ہے۔ نبی ﷺ نے ان کی ایک ایسے عمل کی طرف رہنمائی فرمائی جو ان کے حق میں اس سے بھی زیادہ افضل عمل تھا یعنی ایسا حج جس میں کسی گناہ کی آمیزش نہ ہو۔