البحث

عبارات مقترحة:

المؤمن

كلمة (المؤمن) في اللغة اسم فاعل من الفعل (آمَنَ) الذي بمعنى...

الولي

كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ نبی کے زمانے میں دو بھائی تھے۔ ان میں سے ایک تو نبی کی خدمت میں رہا کرتا تھا اور دوسرا کوئی کام کرتا تھا۔ کام کرنے والے نے اپنے بھائی کی نبی کے حضور شکایت کی۔ اس پر آپ نے فرمایا: "ہو سکتا ہے کہ اسی کی وجہ سے تمھیں رزق دیا جاتا ہو"۔

شرح الحديث :

انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ کے زمانے میں دو بھائی تھے۔ ان میں سے ایک تو آپ کی مجلس میں آیا کرتا اور علم کے حصول اور آپ کے اقوال و افعال سیکھنے کے لیے ہمہ وقت آپ کے ساتھ رہتا، جب کہ دوسرا کوئی کام کاج کرتا اور روزی کماتا تھا۔ اس کام کاج کرنے والے نے نبی کے حضور اپنے بھائی کی شکایت کی کہ وہ کام نہیں کرتا۔ اس پر آپ نےا سے تسلی دیتے ہوئے فرمایا کہ ہو سکتا ہے کہ اس کی دیکھ بھال اور کفالت کرنا تمھارے لیے تمھارے رزق کے حصول میں آسانی کا باعث ہو۔ کیوں کہ جب تک بندہ اپنے بھائی کی مدد میں لگا رہتا ہے، تب تک اللہ بھی اس کی مدد میں رہتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية