الباسط
كلمة (الباسط) في اللغة اسم فاعل من البسط، وهو النشر والمدّ، وهو...
سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جو شخص سچے دل سے اللہ سے شہادت مانگے گا، اللہ اسے شہیدوں کے مرتبوں تک پہنچا دے گا، اگرچہ اس کی وفات اپنے بستر پر ہی ہوئی ہو۔"۔
حدیث میں اس بات کا بیان ہے کہ صدقِ نیت اجر و ثواب کے حصول کا سبب ہے۔ جو شخص کسی نیک کام کا ارادہ کرتا ہے، اسےاس پر اجر ملتا ہے، اگرچہ وہ اس عمل کو نہ کر سکے۔ اس کی ایک صورت یہ ہے کہ جو بندہ سچے دل سے دعا کرے اور اللہ کی راہ میں اور اس کے دین کی نصرت کے لیے شہادت مانگے، اس کے لیے اللہ تعالی شہدا کا اجر لکھ دیتا ہے، اگرچہ وہ ان کی طرح کا عمل نہ کر سکے اور جہاد کی بجائے کسی اور حالت میں اس کی موت واقع ہو جائے۔