المصور
كلمة (المصور) في اللغة اسم فاعل من الفعل صوَّر ومضارعه يُصَوِّر،...
سلمہ بن اکوع - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا۔ آپ ﷺ نے اسے فرمایا: اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ اس نے جواب دیا کہ: میں(دائیں ہاتھ سے) نہیں کھا سکتا۔ اس پر آپ ﷺ نے (اسے بددعا دیتے ہوئے) فرمایا: تو ایسا کر بھی نہ سکے۔ اس نے محض تکبر کی وجہ سے انکار کیا تھا چنانچہ پھر وہ اپنے ہاتھ کو (شل ہوجانے کی وجہ سے) اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا۔
رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ایک شخص ازراہ تکبر بائیں ہاتھ سے کھا رہا تھا۔ آپ ﷺ نے اسے کہا کہ: اپنے دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔ اس نے سرکشی دکھاتے ہوئے کہا کہ: میں ایسا نہیں کر سکتا۔ حالانکہ وہ اپنی اس بات میں سچا نہیں تھا۔ (یعنی اگر وہ دائیں ہاتھ سے کھانا چاہتا تو اس میں کوئی بات مانع نہیں تھی۔)۔ اس پر آپ ﷺ نے اس کو بد دعا دیتے ہوئے فرمایا کہ: تو نہ کر سکے۔ چنانچہ پھر وہ شخص اپنے ہاتھ کو اپنے منہ تک نہ اٹھا سکا کیونکہ اس کے تکبر اور نبی ﷺ کے حکم کو رد کرنے کی بنا پر آپ ﷺ نے اس کے خلاف جو بددعا کی تھی اس کی وجہ سے وہ مفلوج ہو چکا تھا۔