الرزاق
كلمة (الرزاق) في اللغة صيغة مبالغة من الرزق على وزن (فعّال)، تدل...
زید ابن اسلم رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا کہ ’’ (اللہ تعالیٰ کی) کرسی کے مقابلے میں سات آسمانوں کی نسبت ایسے ہی ہے جیسے سات درہم کسی ڈھال میں رکھے ہوں‘‘۔
اس حدیث میں کرسی اور عرش کی عظمت اور اس بات کا بیان ہے کہ ساتوں آسمان باجود اپنی وسعت و دبیز پن اور ان کے مابین موجود دوری کے، کرسی کی وسعت کے مقابلے میں ایسے ہیں جیسے ایک وسیع جگہ پر سات درہم پڑے ہوں۔ اس جگہ میں یہ سات درہم کتنی جگہ لیں گے؟ ظاہر ہے کہ بالکل ہی تھوڑی سی جگہ لیں گے۔ تاہم یاد رہے کہ یہ حدیث ضعیف ہے البتہ کرسی اور عرش کی عظمت میں کوئی شک نہیں۔