الخبير
كلمةُ (الخبير) في اللغةِ صفة مشبَّهة، مشتقة من الفعل (خبَرَ)،...
محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’مجھے تمہارے بارے میں جس شے کا سب سے زیادہ خوف ہے وہ شرک اصغر ہے۔ آپ ﷺ سے اس کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ریاکاری۔‘‘
اس حدیث میں نبی ﷺ ہمیں بتا رہے ہیں کہ آپ ہمارے بارے میں خوف محسوس کرتے تھے، اور آپ کو ہمارے متعلق جس چیز کا سب سے زیادہ خوف تھا وہ شرک اصغر ہے، کیونکہ آپ ﷺ اپنی امت پر بہت زیادہ شفیق اور مھربان تھے اور آپ ﷺ ہر ایسی بات کے حریص تھے جو ان کی بہتری کا سبب ہو۔ اور اس وجہ سے کہ آپ ﷺ کو شرک اصغر یعنی ریاکاری کے اسباب کی قوت و طاقت اور اس کے محرکات کی کثرت کی جانکاری تھی۔ اس لیے ہو سکتا ہے کہ مسلمان انجانے میں اس کا شکار ہو جائیں اور یہ ان کو نقصان پہنچائے۔ لھٰذا آپ ﷺ نے انہیں اس سے متنبہ فرمایا اور خبردار کیا ہے۔