الحق
كلمة (الحَقِّ) في اللغة تعني: الشيءَ الموجود حقيقةً.و(الحَقُّ)...
ابن عمر رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ”قیامت تک کے لیے گھوڑے کی پیشانی کے ساتھ خیر و برکت بندھی رہے گی“۔ عروہ بارقی رضی اللہ عنہ آپ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا ”گھوڑوں کی پیشانیوں سے قیامت تک خیر و برکت بندھی ہوئی ہے یعنی اجر وثواب اور مال غنیمت ۔“
گھوڑے کے ساتھ خیر قیامت تک کے باقی رہے گی۔ اس کے پالنے پر ملنے والا ثواب، آخرت میں ملنے والا خیر ہے۔ دوسری چیز مالِ غنیمت جو مجاہد دشمن کے مال سے حاصل کرتا ہے یہ (دنیا میں) جلد ملنے والا خیر ہے۔