القهار
كلمة (القهّار) في اللغة صيغة مبالغة من القهر، ومعناه الإجبار،...
ابو عبس عبدالرحمٰن بن جبر رضی اللہ عنہ سے روایت کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس بندے کے قدم اللہ کے راستے میں غبار آلود ہو گئے، اسے (جہنم کی) آگ چھوئے؟ (یہ نا ممکن ہے)۔“
حدیث کا مطلب یہ ہے کہ جو شخص اللہ کے راستے میں قتال کے لیے نکلے اور اس کے پاؤں غبار آلود ہوگئے، یہ اس کے حق میں جہنم سے چھُٹکارے کا سبب ہے۔ بخاری کے الفاظ ہیں " مَنِ اغْبَرَّتْ قَدَمَاه في سبيل الله حَرَّمَهُ الله على النَّار". (جس کے قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہو گئے، اللہ تعالیٰ اسے دوزخ پر حرام کر دے گا۔)