البحث

عبارات مقترحة:

الجواد

كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...

الشكور

كلمة (شكور) في اللغة صيغة مبالغة من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

الطيب

كلمة الطيب في اللغة صيغة مبالغة من الطيب الذي هو عكس الخبث، واسم...

ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''رمضان سے ایک یا دو دن پہلے روزے نہ رکھو۔ مگر جو شخص (پہلےسے) روزے رکھ رہا ہو وہ یہ روزہ رکھ لے۔''

شرح الحديث :

اس حدیث میں ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ یہ بتلا رہے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے روزے کے سلسلے میں اس سے متصل ایک یا دو دن پہلے روزہ رکھنے سے منع فرمایا ہے۔ البتہ اگر کسی شخص کی کسی مخصوص دن کا روزہ رکھنے کی عادت ہو جیسے مثال کے طور پر پیر کے دن کا روزہ رکھنے کی عادت ہو اور یہ روزہ رمضان سے ایک دو دن پہلے پڑ جائے، تو اس وقت اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیوں کہ قابل احتراز شے ختم ہوگئی اور وہ غیر عبادت کو عبادت میں داخل کرنا ہے۔ تنبيه الأفهام(ج3/413) تيسير العلام (ص313)، وتأسيس الأحكام ، 3/210


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية