البحث

عبارات مقترحة:

العزيز

كلمة (عزيز) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) وهو من العزّة،...

الغني

كلمة (غَنِيّ) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (غَنِيَ...

القادر

كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...

شرح حديث تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک...

انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "تم میں سے کوئی شخص اس وقت تک مؤمن نہیں ہو سکتا، جب تک وہ اپنے بھائی کے لیے بھی وہی پسند نہ کرے، جو اپنے لیے کرتا ہے"۔

شرح الحديث :

کامل ایمان رکھنے والے مؤمن کو چاہیے کہ وہ اپنے مسلمان بھائی کے لیے بھی وہی پسند کرے، جو اپنے لیے پسند کرتا ہے۔ پسند کرنے کے معنی یہ ہیں کہ وہ ان تمام دینی و دنیاوی امور میں اس کے لیے خیر خواہانہ رویہ رکھے، جن میں اس کا فائدہ ہو، بایں طور کہ بھلائی کی طرف اس کی راہ نمائی کرے، اچھائی کی نصیحت کرے، برائی سے منع کرے اور ہر وہ شے اس کے لیے چاہے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے نیز اس کی طرف اس کی راہ نمائی بھی کرے اور جو شے اسے ناپسند ہو اور اس میں کوئی نقصان یا ضرر ہو، اسے اس سے دور ہٹائے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية