البحث

عبارات مقترحة:

الحافظ

الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحافظ) اسمٌ...

الرزاق

كلمة (الرزاق) في اللغة صيغة مبالغة من الرزق على وزن (فعّال)، تدل...

ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً روایت ہے: میں کس طرح ہنسی خوشی رہ سکتا ہوں جب کہ صور پھونکنے والا (فرشتہ) صور کو منہ میں لیے ہوئے ہے اور اللہ کی اجازت پر کان لگائے ہوئے ہے کہ کب اسے (صور) پھونکنے کا حکم دیا جائے اور وہ صور پھونکے۔‘‘ تو یہ بات رسول اللہ کے صحابہ پر گویا گراں گزری، چنانچہ آپ نے ان سے فرمایا: (گھبراؤ نہیں بلکہ) کہو: حسبنا اللہ ونعم الوکیل۔ ’’ہمیں اللہ کافی ہے اوروہ بہت اچھا کار ساز ہے۔‘‘

شرح الحديث :

رسول اللہ نے فرمایا کہ میں کیسے فرحت اندوز ہو سکتا ہوں جب کہ صورت حال یہ ہے کہ وہ فرشتہ جو صور پھونکنے پر مامور ہے اس نے اپنے منہ کو اس پر رکھا ہوا ہے اور اجازت کا منتظر ہے کہ کب اسے حکم دیا جائے اور وہ صور پھونک دے۔ توگویا رسول اللہ کے صحابہ پر یہ بات بہت گراں گزری۔ چنانچہ آپ نے ان سے فرمایا کہ تم یوں کہا کرو: حسبنا الله ونعم الوكيل۔ یعنی ہمیں اللہ کافی ہے اور وہ بہت اچھا کار ساز ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية