البحث

عبارات مقترحة:

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

القريب

كلمة (قريب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فاعل) من القرب، وهو خلاف...

الإله

(الإله) اسمٌ من أسماء الله تعالى؛ يعني استحقاقَه جل وعلا...

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: پانچ نمازوں کی مثال اس لبالب جاری نہر کی طرح ہے جو تم میں سے کسی شخص کے دروازے پر ہو، وہ اس سے روزانہ پانچ مرتبہ نہاتا ہو۔‘‘ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ کو فرماتے ہوئے سنا: ’’تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر تم ميں سے کسی شخص کے دروازے پر نہر بہتی ہو اور وہ روزانہ اس سے پانچ دفعہ نہائے، تو کیا اس کے بدن پر کچھ بھی میل کچیل باقی رہ سکتا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا کہ نہیں، اس کے جسم پر کچھ بھی میل کچیل باقی نہیں رہے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ یہی مثال پانچوں وقت کی نمازوں کی ہے کہ اللہ پاک ان کے ذریعہ گناہوں کو مٹا دیتا ہے۔‘‘

شرح الحديث :

نبی نے معنوی میل کچیل کو حسی میل کچیل کے ساتھ تشبیہہ دی ہے۔ چنانچہ جس طرح روزانہ پانچ دفعہ نہانے سے میل کچیل کا خاتمہ ہو جاتا ہے، اسی طرح پنچگانہ نمازیں بھی گناہوں کو ختم کر دیتی ہیں۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية