البحث

عبارات مقترحة:

الشكور

كلمة (شكور) في اللغة صيغة مبالغة من الشُّكر، وهو الثناء، ويأتي...

القادر

كلمة (القادر) في اللغة اسم فاعل من القدرة، أو من التقدير، واسم...

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ’’ میں رسول اللہ کے سامنے لیٹی ہوتی اور میرے پاؤں آپ کے قبلے کی جانب ہوتے۔ آپ جب سجدہ کرتے تو میرے پاؤں کو آہستہ سے دباتے اور میں انہیں سمیٹ لیتی پھر آپ کھڑے ہوتے تو میں پاؤں پھلا لیتی اور ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے‘‘۔

شرح الحديث :

عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ میں رسول اللہ کے سامنے سو جاتی اور آپ تہجد کی نماز پڑھ رہے ہوتے تھے۔ ہمارے گھروں کے تنگ ہونے کی وجہ سے میرے پاؤں آپ اور آپ کے سجدے کے جگہ کے مابین آپ کے قبلے کی جانب ہوتے تھے۔ جب تک آپ نماز تہجد میں کھڑے رہتے میں پاؤں کو پھیلائے رکھتی اور جب آپ سجدہ فرماتے تو مجھے دبا دیتے اور میں انہیں سمیٹ لیتی تاکہ آپ سجدہ کر سکیں۔ اگر میں آپ کو دیکھ سکتی کہ آپ سجدہ کرنے والے ہیں تو بلا دبائے ہی میں پاؤں کو سمیٹ لیتی لیکن ہمارے گھروں میں چراغ نہیں ہوا کرتے تھے کہ جن کی روشنی میں وہ نبی کو دیکھ کر اپنے پاؤں کو سمیٹ لیتیں بغیر اس کے کہ آپ کو انہیں دبانے کی ضرورت پڑتی۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية