البحث

عبارات مقترحة:

الإله

(الإله) اسمٌ من أسماء الله تعالى؛ يعني استحقاقَه جل وعلا...

البارئ

(البارئ): اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على صفة (البَرْءِ)، وهو...

الرحيم

كلمة (الرحيم) في اللغة صيغة مبالغة من الرحمة على وزن (فعيل) وهي...

حضرت عائشہ - رضی اللہ عنہا - فرماتی ہیں کہ : ’’رسول اللہ نے رات کے ہر حصہ میں نمازِ وتر پڑھی ہے۔ رات کے ابتدائی حصہ میں بھی، درمیان میں بھی اور آخر میں بھی اور آپ کی وتر سحر تک ختم ہوجاتی۔‘‘

شرح الحديث :

حضرت عائشہؓ وتر پڑھنے کے حوالے سے رسول اللہ کے بارے میں بتا رہی ہیں کہ آپ رات کو وتر کس وقت پڑھتے تھے۔اس حوالے سے آپ نے کوئی وقت خاص نہیں مقرر کیا تھا بلکہ پوری رات میں وتر پڑھتے تھے۔ کبھی رات کے شروع میں جب عشاء کی نماز پڑھتے اور کبھی اس کے بعد جتنا اللہ چاہتا، اور کبھی رات کے درمیانی حصے میں جب رات کا ایک تہائی حصہ گزر چکا ہوتا اور کبھی رات کے آخری حصہ میں پڑھتے جب رات دو تہائی گزر چکی ہوتی حتیٰ کہ رات کے بالکل آخری حصے تک چلے جاتے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية