الولي
كلمة (الولي) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (وَلِيَ)،...
قطبہ بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ یہ دعا فرماتے: ’’اے اللہ! مجھے برے اخلاق، برے اعمال، بری خواہشات اور بری بیماریوں سے بچا۔‘‘
اس حدیث میں کچھ عظیم الشان دعائیں مذکور ہیں جنہیں نبی ﷺ مانگا کرتے تھےاور وہ یہ کہ اللہ تعالی آپ ﷺ کو چار چیزوں سے دور رکھے: اول: مذموم اور برے اخلاق دوم: گناہ سوم: مہلک خواہشات جن کی طرف نفوس راغب ہوتے ہیں۔چہارم: دائمی ناقابل علاج بیماریاں۔