البر
البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...
معاذبن انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جس نے کھانا کھایا اور پھر اس نے کہا: ’’الحمدُ للهِ الذي أَطْعَمَنِي هَذَا، وَرَزَقْنِيهِ مِنْ غَيرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ‘‘۔ ’’تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھلایا اور بغیر کسی کد و کاوش کے مجھے یہ عنایت کیا‘‘۔ اسے کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔
انسان کو چاہیے کہ جب وہ کھانا کھا چکے تو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی حمد بیان کرے اورکہے: ’’الحمدُ للهِ الذي أَطْعَمَنِي هَذَا، وَرَزَقْنِيهِ مِنْ غَيرِ حَوْلٍ مِنِّي وَلَا قُوَّةٍ‘‘۔ ’’ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ کھلایا اور بغیر کسی کد و کاوش کے مجھے یہ عنایت کیا‘‘۔ ان الفاظ کے ذریعے آپ ﷺ نے کھانے کے حصول کے دو طریقوں کی طرف اشارہ فرمایا کہ طاقت ور بظاہر اپنی طاقت کے بل بوتے پر اسے حاصل کرتا ہے اور ضعیف اس کے حصول کے لیے کوئی نہ کوئی حیلہ اختیار کرتا ہے۔ ان الفاظ کے ذکر کے ساتھ اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ سب محض اللہ کے فضل کی بدولت ہے اس میں اللہ سبحانہ کے علاوہ کسی اور کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔