البحث

عبارات مقترحة:

السلام

كلمة (السلام) في اللغة مصدر من الفعل (سَلِمَ يَسْلَمُ) وهي...

المجيب

كلمة (المجيب) في اللغة اسم فاعل من الفعل (أجاب يُجيب) وهو مأخوذ من...

الحسيب

 (الحَسِيب) اسمٌ من أسماء الله الحسنى، يدل على أن اللهَ يكفي...

ابو الدرداء - رضی الله عنہ - سے روایت ہے کہ نبی اکرم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے بھائی کی عزت (اس کی غیر موجودگی میں) بچائے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے چہرے کو جہنم سے بچائے گا۔

شرح الحديث :

اس حدیث میں اس شخص کی فضیلت بیان کی گئی ہے جو اپنے مسلمان بھائی کی عزت وآبرو کا دفاع کرتا ہے۔ یعنی جب کسی مجلس میں کوئی شخص اس کی غیبت کرتا ہے، تو تم پر لازم ہے کہ تم اس کا دفاع کرو اور غیبت کرنے والے کو خاموش اور بُرائی کا انکار کرو۔لیکن اگر آپ اس کا دفاع کرنا چھوڑ دیں تو اسے اپنے مسلمان بھائی کو رسوا کرنا شمار ہوگا۔ یہ دفاع اس کی غیر موجودگی میں ہونے پر اسماء بنت يزيد - رضی الله عنہا - کی حدیث دلالت کرتی ہے جس کو انھوں نے بنی اکرم سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا: جو شخص اپنے مسلمان بھائی کے پیٹھ پیچھے اس کا گوشت کھانے سے باز رکھے (یعنی اس کے سامنے اگر کوئی شخص مسلمان بھائی کی برائی اور غیبت کر رہا ہو تو اس کو اس حرکت سے روکے) تو اس کا اللہ پر یہ حق ہے کہ وہ اس کو دوزخ کی آگ سے آزاد کرے گا۔ اس حدیث کو امام احمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے اور شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية