البحث

عبارات مقترحة:

الباسط

كلمة (الباسط) في اللغة اسم فاعل من البسط، وهو النشر والمدّ، وهو...

الوكيل

كلمة (الوكيل) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (مفعول) أي:...

الجواد

كلمة (الجواد) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فَعال) وهو الكريم...

ابو ھریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "جس نے میری اطاعت کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی، اس نے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی کی اور جس نے امیر کی اطاعت کی، اس نے میری اطاعت کی اور جس نے امیر کی نافرمانی کی، اس نے میری نافرمانی کی"۔

شرح الحديث :

اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرنا ایسا ہے، جیسے اللہ کی اطاعت کرنا۔ اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسی کام کا حکم دیتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کے لیے مشروع فرمایا۔ لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی چیز کا حکم دیں، تو وہ اللہ کی طرف سے مشروع ہوتا ہے۔ چنانچہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرے گا، وہ اللہ کی اطاعت کرے گا اور جو آپ کی نافرمانی کرے گا، وہ اللہ کی نافرمانی کرنے والا ہوگا۔ اور جب انسان امیر کی اطاعت کرتا ہے، تو گویا اس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کی اور جب وہ امیر کی نافرمانی کرتا ہے، تو گویا اس نے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔ کیوںکہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی ساری احادیث میں امیر کی اطاعت کرنے کا حکم فرمایا ہے۔ الا یہ کہ امیر نافرمانی کا حکم دے۔ (تو اس معصیت میں امیر کی اطاعت جائز نہیں)۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية