البحث

عبارات مقترحة:

المتعالي

كلمة المتعالي في اللغة اسم فاعل من الفعل (تعالى)، واسم الله...

الطيب

كلمة الطيب في اللغة صيغة مبالغة من الطيب الذي هو عكس الخبث، واسم...

الكريم

كلمة (الكريم) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل)، وتعني: كثير...

انس بن مالک - رضی اللہ عنہ - سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا: "جنت میں ایک بازار ہے جس میں ہر جمعہ کے دن لوگ آئیں گے۔ شمال کی ہوا چلے گی تو ان کے چہروں اور لباس سے ہوتے گزر جائے گی اور اس سے ان کا حسن وجمال مزید بڑھ جائے گا اور وہ جب اپنے اہلِ خانہ کے پاس واپس آئیں گے تو اس حال میں لوٹیں گے کہ ان کے حسن وجمال میں اضافہ ہوچکا ہو گا ، ان کے اہلِ خانہ ان سے کہیں گے: الله كى قسم! ہمارے پاس سے جانے کے بعد آپ کے حسن وجمال میں اضافہ ہو گیا ہے۔ تو وہ کہیں گے : اللہ کی قسم! تمہارا بھی حسن وجمال ہمارے بعد بڑھ گیا ہے۔"

شرح الحديث :

حدیث ہمیں ان انواع و اقسام کی نعمتوں کے بارے میں بتا رہی ہے جن سے اللہ تعالی اہلِ جنت کو نوازیں گے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انہیں جو خوبصورتی اور نعمتیں حاصل ہوں گی اور ان کا دل بہلانے کے لیے جنت میں ان کے لیے جن باہمی ملاقاتوں اور بازاروں وغیرہ کا انتظام کیا جائے گا اس کی خبر دے رہی ہے۔ اسی طرح جنتی لوگوں کو بے مثیل و بے نظیر خوبصورتی حاصل ہوگی جس میں دم بدم نکھار آتا جائے گا اور اضافہ ہوتا رہے گا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية