اللطيف
كلمة (اللطيف) في اللغة صفة مشبهة مشتقة من اللُّطف، وهو الرفق،...
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے وضو کیا اور اپنی پیشانی، عمامہ اور دونوں موزوں پر مسح فرمایا۔
مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ بتا رہے ہیں کہ نبی ﷺ نے اپنی پیشانی کے بالوں پر مسح فرمایا۔''ناصية'' سر کے بالوں کے اگلے حصے کو کہتے ہیں۔ پھر آپ ﷺ نے عمامہ پر مسح کو پورا کیا۔ آپ ﷺ نے سر کے کچھ حصے پر مسح کرنے پر اکتفا نہ کیا بلکہ عمامہ پر مسح کر کے اسے مکمل کیا۔ موزوں پر مسح کرنا بھی آپ ﷺ کی سنت ہے۔ جیسا کہ اس حدیث اور دیگر احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔ سبل السلام (1/72 ، 81) تسهيل الإلمام(1/135)