البحث

عبارات مقترحة:

المهيمن

كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...

الوكيل

كلمة (الوكيل) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (مفعول) أي:...

الواحد

كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: "جس مسلمان کے تین بچے فوت ہوجائیں اسے جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی، مگر قسم پوری کرنے کے لیے آگ پر سے گزرے گا۔"

شرح الحديث :

جس شخص کے تین بچے فوت ہو جائیں چاہے وہ بیٹے ہوں یا بیٹیاں یا بیٹے اور بیٹیاں دونوں ہوں، تو اللہ تعالیٰ اس کے جسم کو آگ پر حرام کردے گا، بشرطیکہ وہ صبر سے کام لے، ثواب کی امید رکھے اور اللہ کی قضا و قدر پر راضی برضا رہے۔اسے صرف اس قدر آگ چھوئے گی جس سے اللہ اپنی قسم کو پورا کرے گا اور وہ اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: (وإن منكم إلا واردها) [مريم: 71]. ترجمہ: تم میں سے ہر شخص کو اس (جہنم) پر سے گزرنا ہوگا۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية