البحث

عبارات مقترحة:

المتكبر

كلمة (المتكبر) في اللغة اسم فاعل من الفعل (تكبَّرَ يتكبَّرُ) وهو...

القهار

كلمة (القهّار) في اللغة صيغة مبالغة من القهر، ومعناه الإجبار،...

العليم

كلمة (عليم) في اللغة صيغة مبالغة من الفعل (عَلِمَ يَعلَمُ) والعلم...

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ نے فرمایا کہ " معراج کی رات جب میرا گزر ملأ اعلی میں جبرائیل کے پاس سے ہوا تو اللہ عز و جل کے خوف سے ان کی کیفیت ایسی تھی جیسے بوسیدہ ٹاٹ ہوتا ہے"۔

شرح الحديث :

اس حدیث میں نبی نے بیان فرمایا کہ اسراء اور معراج کی شب جب انہیں اوپر لے جایا گیا تو ان کا گزر جبرائیل علیہ السلام کے پاس سے ہوا جو مقرب فرشتوں کے ہمراہ موجود تھے۔ آپ نے دیکھا کہ جبرائیل علیہ السلام اللہ عز و جل کے خوف کی شدت کی وجہ سے پرانے اور رقیق کپڑے کی مانند ہوئے پڑے ہیں۔ یہ بات جبرائیل علیہ السلام کے علم پر دلالت کرتی ہے کیونکہ جو شخص اللہ تعالی کا جتنا زیادہ علم رکھتا ہے وہ اتنا ہی زیادہ اس سے ڈرتا ہے۔


ترجمة هذا الحديث متوفرة باللغات التالية