المبين
كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...
مکہ کےجنوب میں ایک سو کلومیٹر کی مسافت پر واقع تہامہ کے پہاڑوں میں سے ایک بڑا پہاڑ جو موجودہ زمانے میں’السعدیہ‘کے نام سے مشہور ہے۔ یہ اہل یمن اور اس مقام سے گزرنے والوں اوران لوگوں کے لیے میقات ہے جو اس کے بالمقابل ہوں۔
یلملم: مکہ کے جنوب میں سو کلومیٹر دور واقع تہامہ کے پہاڑوں میں سے ایک بڑا پہاڑ جس کے نالے سمندر میں جا گرتے ہیں۔ اسی میں وہ میقات ہے جہاں سے اہل یمن اور وہ لوگ احرام باندھتے ہیں جو یہاں سے گزرتے ہوئےحج کی نیت کرتے ہیں جیسے جاوا، ہندوستان اور چین کے لوگ۔ یہ میقات آج کل یہاں موجود ایک کنویں کی طرف نسبت کی وجہ سے ’السعدیہ‘كے نام سے معروف ہے جسے مکہ کے ایک گورنر ’الشریف سعد ‘نے کسی زمانے میں کھدوایاتھا۔ وادی کے زیریں علاقے میں کنانہ قبیلے کے باقی ماندہ لوگ ہیں اور بالائی حصے میں بنوفہم رہائش پذیرہیں۔ علماء کا اتفاق ہے کہ’یلملم‘ مکانی مواقیت میں سے ایک میقات ہے جہاں سے بغیر احرام کے گزرنا حج وعمرے کا ارادہ رکھنے والے شخص کے لیےجائز نہیں ہے۔ یہ یہاں رہنے والوں، یہاں سے گزرنے والوں یاان لوگوں کے لیے میقات ہے جو اس کے سامنے(مخالف سمت میں) ہوں۔
’تہامہ‘ کے پہاڑوں میں سے ایک بڑا پہاڑ جو اِسْ وقت’السعدیہ‘کے نام سے معروف ہے۔ یہ مکہ سے سو کلو میٹر کی مسافت پرواقع ہے اور اس جگہ سے یمن سے آنے والے حاجی احرام باندھتے ہیں۔