الحافظ
الحفظُ في اللغة هو مراعاةُ الشيء، والاعتناءُ به، و(الحافظ) اسمٌ...
وہ مرد جن کا کسی شخص کی ولادت میں حصہ ہو۔
الآباءُ: ان مردوں کو کہا جاتا ہے جن کا کسی شخص کی ولادت میں حصہ ہو اور یہ ولادت بلا واسطہ اور بالواسطہ دونوں کو شامل ہے۔ والدین کو اجداد کہا جاتا ہے چاہے وہ کتنے ہی (نسبی مرحلہ میں) اوپر کیوں نہ ہوں۔ نیز چاہے وہ والد کی طرف سے ہوں یا والدہ کی طرف سے،جیسے دادا اور نانا۔
الآباءُ: ’اب‘ کی جمع ہے اور اس سے مراد ’والد‘ ہے۔ ’والد‘ کا اطلاق ہر اس شخص پر ہوتا ہے جس سے اس جیسا کوئی دوسرا پیدا ہو۔ ’الأبوة‘ کا اصل معنی ’پروان چڑھانا‘ ہے۔ ’آباء‘ اجداد اور چچاؤں کے لیے بھی آتا ہے۔