اصحابِ صُفّہ (أصحاب الصفة)

اصحابِ صُفّہ (أصحاب الصفة)


العقيدة

المعنى الاصطلاحي :


غریب صحابہ کی ایک جماعت جو مسجدِ نبوی کے پچھلے حصہ میں ایک سایہ دار جگہ میں رہ رہے تھے۔

الشرح المختصر :


اہلِ صفہ: ان سے مراد رسول اللہﷺ کے صحابہ میں سے وہ غریب مسلمان ہیں جن کے پاس رہائش کے لئے گھر نہیں تھے۔ چنانچہ وہ مدینہ میں مسجد نبوی کے اندر اس سایہ دار جگہ میں ٹھہرتے تھےاور وہ مہمانانِ اسلام کے نام سے معروف تھے۔ یہ لوگ فقر و زہد سے مانوس تھے اور ہمہ وقت مسجد میں بیٹھ کر نماز پڑھتے، قرآن کریم كى تعلیم وتعلم کا اہتمام کرتے اور اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے اور ان میں سے کچھ لوگ لکھنا سیکھتے تھے۔ ان صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ فقر ان کی سستی یا اس وجہ سے نہیں تھا کہ وہ کام نہ کرتے اور کماتے نہیں تھے۔ بلکہ ان میں سے کچھ تو مویشیوں کے چارے کے لئےدن کو گھٹلیاں توڑتے اور بعض لوگ جہاد میں شریک ہوتے تھے۔ عام حالات میں ان کی تعداد ستر تک ہوتی تھی۔ دیگر اوقات میں کبھی یہ زیادہ ہو جاتے اور کبھی کم۔