الأعلى
كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...
کسی شے میں ایک سے زائد معانی پائے جانے کا امکان۔
’احتمال‘ کسی شے میں ایک سے زائد معانی پائے جانے کی گنجائش کو کہتے ہیں۔ اس میں اقوال وافعال دونوں شامل ہیں۔ احتمال کے کچھ مراتب ہیں، کبھی احتمال قوی ہوتا ہے، تو وہ ظن کے درجے میں آتا ہے اور کبھی کسی ایک پہلو کو بھی ترجیح حاصل نہیں ہوتی، ایسی صورت میں احتمال ’شک‘ کے درجے میں آتا ہے۔
’احتمال‘ جواز اور امکان کو کہتے ہیں۔ اس کی ضد ’قطعیت اور یقین ہے۔ ’احتمال‘ کا لفظ ’حَمْل‘ بمعنی ’رفع‘ (اٹھانا) سے ماخوذ ہے۔ جب جانور کی پشت پر کوئی شے اٹھا کر رکھ دی جائے تو کہا جاتا ہے ’حَمَلَ الشیءَ علی ظہرِ الدابّۃ‘ کہ چوپایے کی پشت پر بار ڈال دیا گیا۔ ’احتمال‘ کے معانی میں التزام، صبر اور طاقت دینا بھی آتے ہیں۔