الأعلى
كلمة (الأعلى) اسمُ تفضيل من العُلُوِّ، وهو الارتفاع، وهو اسمٌ من...
کسی شے کے اثبات یا نفی کے لیے دلیل قائم کرنا۔
عام مفہوم میں استدلال دلیل قائم کرکے کسی شے کی معرفت چاہنے کو کہتے ہیں، خواہ وہ دلیل کوئی نص ہو یا اجماع یا ان کے علاوہ کوئی اور دلیل ہو۔ استدلال کی دو قسم ہے: 1۔ نقلی استدلال: اسے سمعی استدلال بھی کہتے ہیں، یہ شرعی دلائل کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ قرآن وسنت اور اجماع ہیں۔ 2۔ عقلی استدلال: کسی شے کی معرفت اور اثبات کے لیے عقل استعمال کرنا۔ نقلی اور عقلی استدلال کے مابین کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ عقلی دلیل، نقلی دلیل کے تابع ہوتی ہے۔ استدلال کا خاص مفہوم یہ ہے کہ ایسی دلیل قائم کرنا جو نہ تو نص ہے نہ اجماع ہے نہ ہی قیاس ہے جیسے دلیل تلازم اور دلیل تنافی۔
الاستدلال: دلیل لانا (دلیل چاہنا)۔ دلیل سے مراد وہ شے ہے جو مطلوب کی طرف راہنمائی کرنے والی ہو۔