نائب بنانا (اسْتِنابَةٌ)

نائب بنانا (اسْتِنابَةٌ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


آدمى کا اپنے حج کی ادائیگی کے لیے کسی شخص کو اپنا نائب بنانا۔

الشرح المختصر :


استنابہ کا مفہوم یہ ہے کہ انسان کسی شخص کو کسی قول یا فعل میں اپنا قائم مقام اور جانشیں بنائے۔ استنابہ کى دوقسمیں ہیں: ۱- استنابہ اتفاقیہ: یہ استنابہ تب ثابت ہوتا ہے جب مالک کسی کو اپنا نائب بنادے اور اس کا ایک نام وکالہ بھی ہے۔ ۲- استنابہ شرعیہ: یہ مالک کے نائب بنانے سے نہیں بلکہ شریعت کے نائب بنانے سے ثابت ہوتا ہے اور اس کا دوسرا نام ولایہ ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


استنابہ: ایک انسان کا کسی دوسرے کو کسی بھی معاملہ میں اپنا نائب بنانا۔