البحث

عبارات مقترحة:

البر

البِرُّ في اللغة معناه الإحسان، و(البَرُّ) صفةٌ منه، وهو اسمٌ من...

المتين

كلمة (المتين) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل على وزن (فعيل) وهو...

الواحد

كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...

صاحبین؛ امام ابو یوسف اور امام محمد رحمھما اللہ
(الآخَران)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

احناف کی ایک اصطلاح جو امام ابو یوسف اور امام محمد بن الحسن رحمھما اللہ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

الشرح المختصر

'الآخران' فقہاء احناف کی ایک خاص اصطلاح ہے جس سے دو امام یعنی امام ابو یوسف اور امام محمد بن الحسن رحمہما اللہ مراد ہیں۔ یہ دونوں امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے شاگرد تھے جنہیں 'صاحبین' بھی کہا جاتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

یہ آخَر سے تثنیہ کا صیغہ ہے جس کا معنی ہے دو آدمیوں میں سے ایک آدمی یا دو اشیاء میں سے ایک شے۔ اس کا اطلاق ”غیر“ کے معنی پر بھی ہوتا ہے۔ آخر کا لفظ دراصل التَّأَخُّر سے ماخوذ ہے جس کا معنی ہے جگہ یا وقت سے پیچھے ہونا۔ کسی اور شے کو ”آخر“ اس لئے کہا جاتا ہے کیونکہ ذکر کے اعتبار سے یہ مؤخر ہوتی ہے۔