السميع
كلمة السميع في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...
قرآن پاک کی تفاسیر میں منقول ہر قسم کی باطل باتیں اور فاسد آراء ۔
"الدخیل فی التفسیر" یعنی تفسیر میں داخل شدہ بے اصل باتوں سے مراد تفاسیر کی کتابوں میں درج ہر وہ بات ہے جس میں صحیح تفسیر کی شرائط و ضوابط نہ پائے جاتے ہوں۔ اس کی دو قسمیں ہیں: اول: ماثورات میں دخیل (داخل شدہ بے اصل باتیں) : جیسے اسرائیلی روایات اور نبی ﷺ یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعین رحمہم اللہ وغیرہ کی طرف منسوب ضعیف روایات۔ دوم: آراء میں دخیل (داخل شدہ بے اصل باتیں): اس میں بدعات و شبہات، فاسد مذاہب اور شاذ آراء سب آتی ہیں چاہے ان کا تعلق عقائد سے ہو یا فقہ و لغت یا کسی اور شے سے ہو۔