العلي
كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...
عیسیٰ کا اپنی روح و بدن کے ساتھ اللہ کے حکم سے دوسرے آسمان پر چڑھ جانا۔ یہ اللہ کی طرف سے عیسیٰ پر رحمت اور ان کی عزت افزائی تھی ۔
اہلِ سنت و جماعت کا عقیدہ ہے کہ مسیح یعنی حضرت عیسیٰ ابن مریم کی موت واقع نہیں ہوئی بلکہ انہیں آسمان پر اٹھا لیا گیا ہے اور وہ آخری زمانے میں اس امت میں بطورِ فیصل اور انصاف پرور نازل ہوکر دجال کو قتل کریں گے، صلیب توڑیں گے، جزیہ لاگو کریں گے اور پھر وفات پاجائیں گے۔ قرآن اور صحیح احادیث کی نصوص اسی پر دلالت کرتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں خبر دی ہے کہ اس نے ان پر رحمت کرتے ہوئے اور انہیں عزت بخشتے ہوئے ،اپنی طرف اٹھا لیا بایں طور کہ انہیں قتل ہونے اور پھانسی لگنےسے بچا لیا اور اسے ان نشانیوں میں سے ایک نشانی بنا دیا جو اللہ اپنے رسولوں میں سے جسے چاہتا ہے عطا کرتا ہے ۔جیسا کہ اس نے اسے قربِ قیامت کی علامات میں سے ایک علامت بنا دیا۔