العلي
كلمة العليّ في اللغة هي صفة مشبهة من العلوّ، والصفة المشبهة تدل...
قرآن کریم کی آخری دو سورتیں سورہ الفلق اور سورہ الناس۔
معوذِّتان: قِصار مُفصل کی دو سورتیں ہیں جو مدینہ میں نازل ہوئی ہیں اور وہ دونوں سورہ الفلق اور سورہ الناس ہیں۔ اور انہیں معوذتان اس لیے کہا جا تا ہے کیونکہ یہ مخلوق میں سے جن وانس کی برائیوں سے پناہ مانگنے پر مشتمل ہیں اور انسان ان دو سورتوں کا شدید حاجت مند ہے، نیز ان میں جادو، نظرِ بد اور جملہ برائیوں کو دفع کرنے کی خاص تاثیر موجود ہے۔
’معوذتان‘ لفظِ ’معوذة‘ کا تثنیہ ہے یعنی دو برائی سے حفاظت و بچاؤ کرنے والے۔ اور تعویذ کا معنی ہے حفاظت اور بچاؤ ۔ عَوذ کا اصل معنی ہے مکروہ سے بچاؤ اور حفاظت، کہا جاتا ہے ’’عَاذَ بِاللهِ يَعُوذُ عَوْذاً ‘‘ یعنی اللہ کی پناہ اور اس کی حفاظت میں آگیا۔ اور عَوذ کے معنی غیر کی طرف التجا کرنے کے بھی ہیں۔