الرقيب
كلمة (الرقيب) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل) أي:...
مطلقہ کى عدت کا شرعی طور پر مقرر کردہ وقت ختم ہو جانا۔
انقضاء کا معنی ہے کسی شے کے لیے مقرر کردہ وقت کا ختم ہونا۔ یا ہر چیز کا اپنے اختتام کو پہنچنا، کیوں کہ ہر حادث کو لا محالہ ختم ہونا ہے۔ انقضاء کا تعلق ان احکامات کے ساتھ ہے جو کسی وقتِ معین کے ساتھ خاص ہیں۔ چناچہ وقت کے گزر جانے پر یہ احکام بھی اختتام پذیر ہوجاتے ہیں۔ اور بسا اوقات مذکورہ وقت کے گزر جانے پرکچھ دوسرے احکامات بھی مرتب ہوتے ہیں مثلا : معتدہ کی عدت وضع حمل یا مقررہ مہینوں کے گزرجانے یا حیض یا طہر کے ذریعہ پوری ہوتی ہے۔ اور جب عدت مکمل ہو جائے تو اس پر اس کے احکام مرتب ہوں گے چنانچہ مطلقہ رجعیہ کى رجعت کا امکان ختم ہو جا ئے گا، وراثت منقطع ہو جائے گی، اور اگر متوفى عنہا زوجہا ہے تو اس کے سوگ منانے کے دن ختم ہو جائیں گے اور وہ دوسریے شوہر کے حق میں حلال ہو جائے وغیرہ۔ انقضاء کے اسباب حکم کے اعتبار سے بدلتے رہتے ہیں اور اسکے اسباب ہر باب میں حسب باب مختلف ہوتے ہیں۔
الانْقِضاءُ: کسی شے کا جاتے رہنا اور ختم ہوجانا۔ انقضاء کا معنی منقطع ہونا اور الگ ہوجانا بھی آتاہے۔