نفرت و ناگواری (اِشْمِئْزازٌ)

نفرت و ناگواری (اِشْمِئْزازٌ)


العقيدة التربية والسلوك

المعنى الاصطلاحي :


نفس کا حق کو قبول کرنے سے اعراض اور تکبر کرنا۔

الشرح المختصر :


’اشْمِئْزَاز‘ ایک نفسانی صفت ہے جو اسے حق سے گریز کرنے اور اہلِ حق پر تکبر کرنے پر ابھارتی ہے، ساتھ ہی اظہار کراہت کے لیے اس چیز کو ظاہر کرتی ہے جس سے اس کا پتہ چلتا ہے جیسے کہ چہرے کا منقبض ہوجانا۔ یہ منافقوں، کفار اور ان سے مشابہت رکھنے والے لوگوں کی خصلتوں میں سے ہے۔

التعريف اللغوي المختصر :


الاِشْمِئْزازُ: نفرت کرنا اور حقیر جاننا۔ اس کا اطلاق تکبر اور اعراض کرنے پر بھی ہوتا ہے۔ یہ دراصل 'شَمز' سے ماخوذ ہے، جس کا معنی ہے: گھٹن ہونا۔ ایک قول کی رو سے اس کا معنی: متنفر ہونا اور دور ہونا ہے۔