بیعِ مُسْتَرْسِل (بَيْعُ المُسْتَرسِلِ)

بیعِ مُسْتَرْسِل (بَيْعُ المُسْتَرسِلِ)


أصول الفقه

المعنى الاصطلاحي :


سامان کی قیمت سے ناواقف شخص کی بیع جو خرید و فروخت کے معاملات کو اچھی طرح نہ سمجھتا ہو۔

الشرح المختصر :


بیعِ مسترسِل: کسی ایسے شخص کو فروخت کرنا جو سامان کی قیمت سے ناواقف ہو یا جو اچھی طرح سے خرید و فروخت یا بھاؤ تاؤ نہ کر سکتا ہو -یعنی فروخت کنندہ جو قیمت مانگ رہا ہو اسے کم نہ کرا سکتا ہو-. ”المُسْتَرْسِل“ سے مراد وہ شخص ہے جو اس فروخت کنندہ کی بات کو بلاں چوں چراں تسلیم کر لیتا ہے جس سے وہ مطمئن ہوتا ہے۔ چنانچہ وہ اسے جو کچھ دیتا ہے اسے لے لیتا ہے اور بغیر کسی بحث کے اسے منہ مانگی قیمت دے دیتا ہے، یا اس سے مراد وہ شخص ہے جو اپنی ناواقفیت کی بنا پر فروخت کنندہ پر بھروسہ کرتا ہے۔