الكبير
كلمة (كبير) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل، وهي من الكِبَر الذي...
زیب و زینت ترک کر دینا اور حقیر و معمولی قسم کے کپڑے پہننا۔
’تبّذُل‘ سے مراد ہے: معمولی و حقیر لباس زیبِ تن کرنا جو کہ عام طور پر کام کاج کی حالت میں اور کوئی خدمت سرانجام دیتے ہوئے یا انسان کے اپنے گھریلو کام کاج میں لگنے پر پہنا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ زیب و زینت اور خوشبو وغیرہ کے استعمال کو ترک کر دیا جاتا ہے۔
التَّبَذُّلُ: ازراہِ تواضع زیب و زینت چھوڑ دینا اور اچھی و خوبصورت حالت اختيار نہ کرنا۔"البِذْلَةُ" اور "المِبْذَلَةُ" حقیر و معمولی قسم کے کپڑے یا اس کپڑے کو کہا جاتا ہے جسے پہنا تو جائے لیکن اس کا زیادہ خیال نہ رکھا جاتا ہو۔ جب کوئی شخص کام کاج کے اوقات میں کسی کپڑے کو پہنے تو کہا جاتا ہے: بَذَلَ الثَّوبَ۔