الحيي
كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...
ہر وہ قول یا فعل جو دوسروں سے مخاطب ہوتے وقت استعمال کیا جاتا ہے جس سے عزت افزائی اور احترام کرنا مقصود ہوتا ہے۔
’تحیہ‘ (یعنی سلام) لوگوں کے مابین ملاقات کے آداب میں سے ہے۔ لوگوں کے درمیان تحیات (سلام کے الفاظ) ان کے مختلف رواج اور مذاہب کے پیشِ نظر مختلف ہوتے ہیں۔ اسلام کا تحیہ (سلام): ”السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ“ ہے، اور وہ کم از کم لفظوں میں:”السَّلَامُ عَلَيْكُمْ“ ہے۔
التَّحِيَّةُ: ’حَيَّاَكَ اللهُ‘ کہنا۔ یعنی اللہ تمہیں باقی اور ہمیشہ رکھے۔ ’تحیہ‘ کا حقیقی معنی ہے:’زندگی کی دعا کرنا‘۔ کہا جاتا ہے: ”حَيَّاهُ، يُحَيِّيهِ، تَحِيَّةً “ یعنی اس کے لیے باحیات رہنے کی دعا کی۔ ایک قول یہ بھی ہے کہ اس کا اصل معنی ہے چہرے کے روبرو ہونا۔ ’تحیہ‘ کا اطلاق ہر اس قول یا فعل پر ہوتا ہے جو بوقت ملاقات عزت افزائی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔