المهيمن
كلمة (المهيمن) في اللغة اسم فاعل، واختلف في الفعل الذي اشتقَّ...
وہ اشیاء جو ذراع یا میٹر وغیرہ سے ماپ کر بیچی جاتی ہیں۔
’ذرعیات‘ وہ اشیاء ہیں جنہیں بیچتے ہوئے ’ذراع‘ (ہاتھ) سے ناپا اور اُن کی مقدار معلوم کی جاتی ہے ۔ اسے ’ذراع القیاس‘ بھی کہا جاتاہے۔یہ شرعی ناپ کی ایک اکائی ہے جس کے ذریعے لمبائی ناپی جاتی ہے اور یہ تقریباً درمیانی درجے کی چھ مٹھی کے برابر ہوتا ہےبایں طور کہ ہر مٹھی چار انگلیوں کی ہو اور ہر انگلی کی لمبائی چھ جو کے برابر ہو، جب انہیں ایک دوسرے کے ساتھ جو ڑ کر رکھا گیا ہو ۔ جدید پیمانے کے مطابق ’ذراع‘ کی مقدار 46.2 سینٹی میٹر یعنی تقریبا نصف میٹر بنتی ہے۔
’ذرعیات‘ سے مراد وہ اشیاء ہیں جنہیں ’ذراع‘ (ہاتھ) سے ناپاجاتاہے۔ اور ’ذراع‘ ہر حیوان کے ہاتھ کو کہتے ہیں لیکن انسان کا’ذراع‘ کہنی کے سرے سے لے کر درمیانی انگلی کے سرے تک ہوتاہے۔ ’ذراع‘ کی جمع ’أَذرُع‘ آتی ہے۔