المنان
المنّان في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من المَنّ وهو على...
نماز کی حقیقت میں شامل اشیاء میں سے وہ شے جس کے بغیر نماز درست نہ ہوتی ہو جیسے قیام، رکوع اور سجدے وغیرہ ۔
’رُکن‘: ’جس پر کسی شے کا وجود موقوف ہو اور وہ اس کی حقیقت میں داخل ہو‘۔ اس کی ایک مثال ارکانِ نماز ہیں یعنی وہ اقوال و افعال جن کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی اور اگر انہیں جان بوجھ کر چھوڑ دیا جائے تو نماز باطل ہوجاتی ہے۔ اگر نمازی انہیں بھول کر یا انجانے میں چھوڑ دے تو بھی نماز درست نہیں ہوتی ما سوا اس کے کہ ان کا تدارک ممکن ہو۔ (مثلاً سجدہ سہو کرکے)۔
’رُکْن‘: ’بنیاد‘ اور ’طرف‘۔ کسی شے کے ’ارکان‘سے مراد اس کی ’اطراف‘ اور ’بنیادیں‘ ہیں جن کے سہارے وه کھڑی اور قائم ہوتی ہے۔ ’رکن‘ کا معنی ’کسی شے کا ستون اور بنیاد ‘بھی آتا ہے۔’رکن‘ کا لفظ دراصل ’رَکن‘ سے مشتق ہے جس کا معنی ہے ’قوت‘ اور ’ٹھہراؤ‘۔