الغني
كلمة (غَنِيّ) في اللغة صفة مشبهة على وزن (فعيل) من الفعل (غَنِيَ...
یہودیوں کی مقدس کتاب جس میں توریت، انبیاء کی کتابیں اور مکتوبات شامل ہیں۔
عہد نامہ قدیم اولین طور پر عقائد و شرائع اور دینی مفاہیم پر مشتمل مذہب بنی اسرائیل کے دینی مواد کی نمائندگی کرتا ہے جس میں انبیاء بنی اسرائیل کے پیروکاروں کے اپنے انبیاء کی طرف منسوب اقوال کی روشنی میں بنی اسرائیل کے انبیاء کی تاریخ اور ان کی دعوت کی تفصیل ہے. اسی طرح اس میں ابتدائے آفرینش سے لے کر دوسری صدی قبل مسیح میں عہد نامہ قدیم کے اختتام تک کی کچھ تاریخ بھی بیان کی گئی ہے۔ عہد نامہ قدیم کے مضامین کا اختتام کتب حکمت کے ساتھ ہوتا ہے جنہیں ’مکتوبات‘ کہا جاتا ہے۔ دینی اور تاریخی مواد کے ساتھ ساتھ عہد نامہ قدیم میں ادبیت کا رنگ بھی ہے کیونکہ یہ قصوں اور روایات کی شکل میں ہے۔ اگر تفصیل بیان کی جائے تو عہد نامہ قدیم درج ذیل اجزاء پر مشتمل ہے: 1۔ ناموسی اسفار (تورات): ان کی تعداد پانچ ہے جو کہ یہ ہیں: تکوین(پیدائش)، خروج، لاویین، عدد (گنتی)، تثنیہ۔ 2۔ تاریخی اسفار: ان کی تعدد بارہ ہے۔ 3۔ شعری اسفار: ان کی تعداد پانچ ہے۔ 4۔ اسفارِ انبیاء: یہ سترہ اسفار (کتابیں) ہیں۔ اس طرح سے کُلْ انتالیس (39) کتابیں (اسفار) ہیں۔