المبين
كلمة (المُبِين) في اللغة اسمُ فاعل من الفعل (أبان)، ومعناه:...
اسحاق بن یعقوب الاصفہانی کے پیرو جس نے نبوت کا دعوی کیا تھا اور یہ گمان کرتا تھا کہ وہ یہودیوں کا مسیحِ منظر ہے۔
عِيسَوِيَّہ: یہ اسحاق بن یعقوب کے پیرو ہیں جو ابو عیسی اصفھانی کے نام سے معروف تھا۔ اس نے نبوت کا دعوی کیا اور اس کا گمان تھا کہ وہی یہودیوں کا مسیحِ منتظر ہے۔ اسی طرح اس کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اس سے کلام کیا ہے اور اسے اس لیے رسول بنا کر بھیجا ہے کہ وہ بنی اسرائیل کو غلامی سے نجات دلائے۔ اسی لیے اس نے اپنے اہداف کے حصول کے لیے ایک لشکر تیار کیا جو دس ہزار افراد پر مشتمل تھا۔ مگر معرکہ رَی میں اسے شکستِ فاش ہوئی اور اس میں وہ مارا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ عیسی علیہ السلام کو اللہ عز وجل نے بنی اسرائیل کی طرف مبعوث فرمایا، جیساکہ انجیل میں آیا ہے۔ اور یہ کہ وہ بنی اسرائیل کے انبیاء میں سے ایک نبی ہے۔ ان کا یہ کہنا ہے کہ محمدﷺ بھی نبی ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کے احکام دے کر بنی اسماعیل اور تمام عرب کی طرف بھیجا تھا۔ اس کے کچھ معتقدات درج ذیل ہیں: اس نے تمام ذبح کئے گئے جانوروں کو حرام قرار دے دیا اور کسی بھی ذی روح جانور کو کھانے سے مطلقا منع کردیا۔ اس نے اپنے پیروکاروں پر دس نمازیں فرض کیں اور طلاق کو کالعدم کردیا۔ اور اس کے علاوہ بھی اس نے بہت سے ایسےقوانین وضع کئے جو تورات کے احکام کے برخلاف تھے۔
عِيسَوِيَّہ:عیسی کی طرف نسبت کرتے ہوئے، اس سے مراد وہ فرقہ ہے جو ابو عیسی اسحاق بن یعقوب الاصفہانی کی نسبت رکھتا ہے۔