البحث

عبارات مقترحة:

الظاهر

هو اسمُ فاعل من (الظهور)، وهو اسمٌ ذاتي من أسماء الربِّ تبارك...

الجميل

كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...

الشهيد

كلمة (شهيد) في اللغة صفة على وزن فعيل، وهى بمعنى (فاعل) أي: شاهد،...

عدالت / انصاف، ثقاہت، بھروسہ مند ہونا۔
(عَدالَةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

یہ ایک نفسیاتی صفت ہے جو اپنے حامل (صاحبِ صفت) کو دینی درستگی اور مروت پر ابھارتی ہے۔

الشرح المختصر

عدالت ایک صفت ہے اور معنیٰ کے اعتبار سے اس شخص میں پائی جاتی ہے جو دینی اعتبار سے درستگی کا متحمل ہو، اور یہ صفت واجبات کو ادا کرنے سے اور کبیرہ گناہوں کو ترک کرکے حرام کاموں سے بچنے کی بناء پر اور صغیرہ گنا ہوں پہ اصرار نہ کرنے سے پیدا ہوتی ہے۔ اور مروت کی درستگی سے مراد ہے کسی شخص کا ایسے کام کرنا جو اس کی صحیح تصویر(امیج) پیش کرے اور ایسے کاموں سے اجتناب کرنا جو اس کی غلط، پراگندہ اور بری تصویر پیش کریں۔

التعريف اللغوي المختصر

حق پر ڈٹ جانے کو عدالت کہتے ہیں۔ عدل سے مراد انصاف اور ہر وہ چیز ہوتی ہے جس کے بارے میں دل میں یہ خیال پیدا ہو کہ یہ درست ہے، اس کی ضد ظلم آتی ہے، عدالت اصل میں اعتدال سے ماخوذ ہے اس سے مراد میانہ روی اور درستگی ہے ۔ عدالت کے معانی میں برابر کرنا ، پاک کرنا اور تزکیہ کرنا بھی آتا ہے۔