البحث

عبارات مقترحة:

الحميد

(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...

الحق

كلمة (الحَقِّ) في اللغة تعني: الشيءَ الموجود حقيقةً.و(الحَقُّ)...

الحليم

كلمةُ (الحليم) في اللغة صفةٌ مشبَّهة على وزن (فعيل) بمعنى (فاعل)؛...

دھوکہ کا قتل
(غِيلَةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

مکلف آدمی کا کسی معصوم شخص کو بے خبری اور امان کی حالت میں قتل کردینا۔

الشرح المختصر

الغِيلَۃ: یہ قتل عمد کی ایک قسم ہے جس میں قاتل پوری تیاری اور منصوبہ بندی سے قتل کرتا ہے، اس طرح کہ کسی شخص کو بہلا پھسلا کر کسی جگہ لےکر جائے اور وہاں پہنچ کر اسے قتل کردے۔ یہ قتل کی بدترین اقسام میں سے ایک ہے کیونکہ یہ ایک قسم کی محاربت (لڑائی) ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

الغِيلة: دھوکہ اور بے خبری۔ کہا جاتا ہے: ”قُتِلَ فُلانٌ غِيلَةً“ یعنی فلاں شخص دھوکے میں قتل کردیا گیا۔ اغتیال کا اصل معنی ہے ’کسی شے کو (کسی شخص سے) ایسے لے لینا کہ اسے پتہ ہی نہ چلے‘۔