الملك
كلمة (المَلِك) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فَعِل) وهي مشتقة من...
’علمِ فرائض‘ سے مراد وہ علم ہے جس کے ذریعے یہ معلوم کیا جاتا ہے کہ کون وارث ہو گا اور کون وارث نہیں ہو گا اور ہر وارث کے لیے وراثت کی مقدار کیا ہوگی۔
,علمِ فرائض‘ سے مراد وراثت سے متعلق فقہى احکامات ہیں۔ یہ وہ علم ہے جس کے ذریعہ جانا جاتا ہے کہ کون کون وارث ہوگا اور ہر ایک کے حصہ کى مقدار کیا ہوگى۔ یوں یہ علم وراثت سے متعلق علمِ فقہ اور ہر وارث کے حصہ کى تعیین سے متعلق علمِ حساب پر مشتمل ہے۔
’فرائض ‘فریضہ کی جمع ہے۔ اور لغت میں اس سے مراد ہے کٹی ہوئی چیز۔ فریضہ کا لفظ فرض سے بنا ہے جس کے معنى ہوتے ہیں کاٹنے کے, کہتے ہیں "فرضت لفلان نصیبا من المال" یعنی میں نے فلاں شخص کو اپنے مال کا کچھ حصہ کاٹ کے دیا (یعنی اسے کچھ مال عطا کیا اور اسے اس کے لیے خاص کردیا)۔ لفظ "فرض" دیگر معنوں میں بھی آتا ہے جیسے: مقرر کرنا, بیان کرنا، اور تفصیلی وضاحت کرنا۔