البحث

عبارات مقترحة:

المحسن

كلمة (المحسن) في اللغة اسم فاعل من الإحسان، وهو إما بمعنى إحسان...

المتين

كلمة (المتين) في اللغة صفة مشبهة باسم الفاعل على وزن (فعيل) وهو...

الواحد

كلمة (الواحد) في اللغة لها معنيان، أحدهما: أول العدد، والثاني:...

سونا اور چاندی کے علاوہ دوسری دھاتوں سے بنے ہوئے سکے
(فُلُوسٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

سونے اور چاندی کے علاوہ دیگر معدنیات کی ہر وہ چیز جسے لوگ بطورِ ثمن استعمال کرتے ہیں۔

الشرح المختصر

فلوس:سونے چاندی کے علاوہ کسی دیگر دھات سے بنائی گئی وہ چیز جو لوگوں کے لین دین کے معاملات کے لیے ذریعہ اور اشیاء کے لیے ثمن بن سکے۔ ہمارےدور میں حقیقی اور عرفی طور پر اس کا اطلاق تمام نقدی نوٹوں اور معدنی سکوں پر ہوتا ہے۔ زمانۂ قدیم میں ’فلوس‘ کا اطلاق کسی شخص کے ادنیٰ اور کم ترین قیمت والے مال پر ہوتا تھا۔ اس وقت اس کا اندازہ سدس درہم سے لگایا جاتا تھا۔

التعريف اللغوي المختصر

فلوس:یہ فَلْس سے جمع کثرت کا کلمہ ہے، سونے چاندی کے علاوہ کسی اور دھات جیسے تانبے وغیرہ کے ڈھلے ہوئے وہ سکّے جن کے ذریعہ لوگ لین دین کرتے ہیں۔ جب کوئی شخص درہم ودینار کے بجائے سکوں والا ہو جائے تو کہا جاتا ہے: ”أفْلَسَ الرَّجُلُ“ یعنی وہ سکوں والا ہو گیا۔