البحث

عبارات مقترحة:

الحيي

كلمة (الحيي ّ) في اللغة صفة على وزن (فعيل) وهو من الاستحياء الذي...

الجميل

كلمة (الجميل) في اللغة صفة على وزن (فعيل) من الجمال وهو الحُسن،...

الباسط

كلمة (الباسط) في اللغة اسم فاعل من البسط، وهو النشر والمدّ، وهو...

قریہ، گاؤں
(قَرْيَةٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

ہر وہ جگہ جہاں متصل عمارتیں موجود ہوں جسے لوگوں نے رہائش کے لیے اختیار کر لیا ہو۔

الشرح المختصر

قریہ وہ جگہ ہے جہاں بہت سارے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور اس میں قیام پذیر ہوتے ہیں، وہاں ان کا اپنا ایک معاشرہ ہوتا ہے؛ عرفِ عام میں اہل قریہ پر کوئی والی نہیں ہوتا، بلکہ وہ کسی معین شہر کے تابع ہوتے ہیں، وہاں کے رہنے والے اکثر ایک ہی خاندان یا قبیلہ سے ہوتے ہیں۔ وہ کئی قبائل سے بھی ہو سکتے ہیں۔ گاؤں (قریہ) رقبہ، آبادی اور عوامی سہولیات کے اعتبار سے مدینہ، مصر اور بلد سے کم تر ہوتا ہے۔

التعريف اللغوي المختصر

قریہ ہر وہ جگہ جہاں متصل عمارتیں ہوں اور وہ (عمارتیں) اقامت کے لیے ہوں۔ ’قریہ‘ کا اطلاق شہر کے باشندوں پر بھی ہوتا ہے۔ قریۃ اصل میں’ قَرْي‘ بمعنی ’جمع‘ (جمع کرنے) سے ماخوذ ہے، اسی سے کہا جاتا ہے: ”قَرَيْتُ الماءَ في الحَوْضِ“ یعنی میں نے پانی کو حوض میں جمع کرلیا۔