المؤخر
كلمة (المؤخِّر) في اللغة اسم فاعل من التأخير، وهو نقيض التقديم،...
سر کے کچھ بال مونڈنا اور کچھ چھوڑ دینا
’قزع‘ یہ ہے کہ سر کے کچھ بال مونڈ دیے جائیں اور کچھ چھوڑ دیے جائیں۔ ’قزع‘ کی تین حالتیں ہیں: پہلی حالت: سر کے اطراف سے کچھ جگہوں کو مونڈ دیا جائے اور دوسرے اطراف کو چھوڑ دیا جائے۔ جیسے دائیں طرف مونڈا جائے اور بائیں جانب کو چھوڑ دیا جائے۔ دوم: سر کے بیچ والے حصہ کو مونڈ دیا جائے اور اطراف کو چھوڑ دیا جائے۔ سوم: سر کے اطراف کو مونڈ دیا جائے اور بیچ کے حصہ کو چھوڑ دیا جائے۔
’قزع‘ جمع ہے’قَزَعۃ‘ کی، اور یہ بادل کے ٹکڑے کو کہتے ہیں۔’قزع‘ کا ایک معنی ’سر کے کچھ بال مونڈنا اور کچھ چھوڑ دینا‘ بھی آتا ہے۔’قزع‘ کا اصل معنی ہے:’تفرق‘ (بکھرجانا)۔