البحث

عبارات مقترحة:

الفتاح

كلمة (الفتّاح) في اللغة صيغة مبالغة على وزن (فعّال) من الفعل...

القاهر

كلمة (القاهر) في اللغة اسم فاعل من القهر، ومعناه الإجبار،...

الحميد

(الحمد) في اللغة هو الثناء، والفرقُ بينه وبين (الشكر): أن (الحمد)...

ماء مستعمل ، استعمال شدہ پانی
(ماءٌ مُسْتَعمَلٌ)


من موسوعة المصطلحات الإسلامية

المعنى الاصطلاحي

کسی ناپاکی سے طہارت کے حصول کے دوران اعضاء سے ٹپکنے والا پانی۔ (1)

الشرح المختصر

ماءِ مستعمل: وضو کرنے والے یا غسل کرنے والے شخص کے اعضاء سے گرنے والا پانی، جو اعضاء پر بہنے کے بعد گر کر کسی جگہ جمع ہوجائے ایسے پانی کو ’ماءِ مستَعْمَلْ‘ کہاجاتا ہے۔ اس کی تین صورتیں ہیں: پہلی صورت: کسی حدث (ناپاکی) کو دور کرنے کے دوران گرے، چاہے یہ حدثِ اصغر ہو یا حدثِ اکبر۔ دوسری صورت: کسی حدث کو دور کرنے کے دوران نہ گرے بلکہ اس کا استعمال کسی مستحب طہارت کے حصول کے لیے ہوا ہو۔ جیسے وضو کی تجدید یا دوسری یا تیسری دفعہ دھونے کے دوران گرنے والا پانی۔ تیسری صورت: جو نہ تو حدث کو دور کرنے کے دوران میں گرے نہ ہی کسی مستحب طہارت کے حصول کے وقت گرے بلکہ کسی اور وجہ سے مثلًا ٹھنڈک وغیرہ کے حصول کے لیے استعمال کرنے پر گرے۔